QR CodeQR Code

گلگت میں پہلی انٹیلی جنس کانفرنس، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

21 Aug 2019 10:05

پولیس ہیڈکوارٹر میں ہونے والی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی سپیشل برانچ کے سربراہوں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں پہلی انٹیلی جنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پولیس ہیڈکوارٹر میں ہونے والی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی سپیشل برانچ کے سربراہوں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس ملکی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ کیلئے بلائی گئی تھی، جس میں صوبوں میں سپیشل برانچ کی اعلٰی پریکٹس پر گفت و شنید کی گئی۔ کانفرنس میں بلوچستان سے جاوید اختر اوڈھوڈی آئی جی سپیشل برانچ، پنجاب سے خرم شہزاد حیدر ایس ایس پی سپیشل برانچ، سندھ سے منصور مغل ایس ایس پی سپیشل برانچ، خیبر پختونخواہ سے ایس ایس پی آصف اقبال، آزاد کشمیر سے میرزا زاہد ایس ایس پی سپیشل برانچ اور سپیشل برانچ جی بی کے اے آئی جی حنیف اللہ خان نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان پولیس کے آئی جی پی ثناء اللہ عباسی، ڈی آئی جی گلگت رینج، ڈی آئی جی دیامر استور رینج، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی گلگت، اے آئی جی ایس پی یو، سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے شرکاء کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی اور تمام شرکاء کو سوینئر بھی پیش کئے۔ کانفرنس میں ہر صوبے کے نمائندوں نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ شرکاء نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔


خبر کا کوڈ: 811793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811793/گلگت-میں-پہلی-انٹیلی-جنس-کانفرنس-نیشنل-ایکشن-پلان-کا-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org