0
Wednesday 21 Aug 2019 10:31

القاعدہ اور داعش جیسے گروپوں کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، مائیک پومپیو

القاعدہ اور داعش جیسے گروپوں کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں عسکریت پسند تنظیم داعش تقویت حاصل کر رہی ہے، لیکن اس گروپ کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو بہت کم کردیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مورننگ شو میں ایک انٹرویو کے دوران مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ بہت پیچیدہ ہے لیکن یقینی طور پر ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں داعش گزشتہ 3 یا 4 سال کی نسبت آج زیادہ طاقتور ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس گروپ کی خودساختہ خلافت ختم ہوگئی اور اس کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو بہت مشکل بنا دیا گیا۔ دوران انٹرویو مائیک پومپیو سے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ عراق اور شام میں عسکریت پسند گروپ نئی قوت حاصل کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے کہا تھا کہ امریکی افواج، شام میں داعش کو شکست دینے کے مشن میں کامیاب ہوگئیں اور اب ان کی وہاں مزید ضرورت نہیں۔ اس وقت امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم جیت گئے ہیں۔ مائیک پومپیو نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ خطے میں داعش کو شکست دینے کے منصوبے کی دیگر 80 ممالک کے ساتھ تعمیل کی گئی اور یہ بہت کامیاب رہا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ القاعدہ اور داعش سمیت بنیاد پرست دہشت گرد گروپس کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس دھماکے سے 63 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 811796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش