QR CodeQR Code

نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا ہے، اسد عمر

21 Aug 2019 10:35

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر خزانہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا ہے، نئے مالی سال میں برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا، انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟، اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔


خبر کا کوڈ: 811807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811807/نئے-مالی-سال-کا-بہترین-آغاز-ہوا-ہے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org