0
Wednesday 21 Aug 2019 11:26

ریحان کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائیگی، ڈی جی رینجرز

ریحان کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائیگی، ڈی جی رینجرز
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ 17 اگست کو پاکستان رینجرز سندھ کی ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی کہ بہادر آباد کے علاقے کوکن سوسائٹی میں شہری ایک 15سال کے لڑکے کو چوری کے شبے میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پاکستان رینجرز سندھ کی ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں پر لڑکا ریحان بےہوشی کی حالت میں تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ کی ٹیم نے پولیس کے ساتھ ریحان نامی لڑکے کی جان بچانے کے لئے فوراً جناح اسپتال منتقل کیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے گھر کے مالک دانیال اور ساتھی زبیر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جن کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان سعود ذکی، انس نذیر اور شارق انیس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی جانب سے دی گئی ہدایات کے پیشِ نظر اس قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمہ کی پیروی کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 811823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش