0
Wednesday 21 Aug 2019 11:52

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود شہری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج، ایک شہید، کئی زخمی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود شہری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج، ایک شہید، کئی زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 17 روز سے کرفیو برقرار ہے، تاہم گذشتہ روز کئی علاقوں میں محصور شہری کرفیو کی سخت پابندیوں کو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید مظاہرہ کیا، جس کے دوران ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی سخت پابندیوں اور کرفیو کے باوجود سینکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیلز برسائے، جس کی زد میں آکر ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد  زخمی ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج نے اپنے جارحانہ اقدامات کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے باعث جیلیں بھر گئی ہیں اور کئی مقامات کو سب جیل  قرار دے دیا گیا ہے۔ مسلسل کرفیو کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی دم توڑنے لگی ہے، جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں، شاہراہیں بند، موبائل، نیٹ اور ٹرین سروس معطل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کم پڑ گئی ہیں، دوائیں نہ ملنے کے باعث مریضوں کو  پریشانی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش