QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید پیدا ہو چکی، علی امین گنڈاپور

21 Aug 2019 11:52

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک مضبوط مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور جس طرح عالمی سطح پر یہ مسئلہ اُجاگر ہو چکا ہے اُس سے اس مسئلہ کے جلد حل کی اُمید پیدا ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک مضبوط مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور جس طرح عالمی سطح پر یہ مسئلہ اُجاگر ہو چکا ہے اُس سے اس مسئلہ کے جلد حل کی اُمید پیدا ہو چکی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے قابل مذمت اقدامات اٹھائے ہیں اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت ایک نام نہاد سیکولر ریاست سے نکل کر انتہاء پسند ہندو ملک بننے جا رہا ہے جہاں اقلیتوں کے لئے کسی قسم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کے ان اقدامات نے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے تمام عالمی فورمز پر لاکھڑا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 811832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811832/مسئلہ-کشمیر-حل-ہونے-کی-امید-پیدا-ہو-چکی-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org