0
Wednesday 21 Aug 2019 11:52

مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید پیدا ہو چکی، علی امین گنڈاپور

مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید پیدا ہو چکی، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک مضبوط مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور جس طرح عالمی سطح پر یہ مسئلہ اُجاگر ہو چکا ہے اُس سے اس مسئلہ کے جلد حل کی اُمید پیدا ہو چکی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے قابل مذمت اقدامات اٹھائے ہیں اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت ایک نام نہاد سیکولر ریاست سے نکل کر انتہاء پسند ہندو ملک بننے جا رہا ہے جہاں اقلیتوں کے لئے کسی قسم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کے ان اقدامات نے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے تمام عالمی فورمز پر لاکھڑا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش