0
Wednesday 21 Aug 2019 12:03

چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی اور دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں نیب کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی۔ مریم نواز کے وکلا کی جانب سےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کی گئی، وکیل نیب نے کہا مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے، 1990ء کی دہائی کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں۔

احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں، مریم نواز ملاقات کر کے نکلیں تو نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا تھا، جبکہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا۔ بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کے روبروپیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 811837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش