0
Wednesday 21 Aug 2019 19:52

جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا فیصلہ

جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں کام کرنیوالے ملازمین کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور اور مضافات کی فیکٹریوں میں کام کرنیوالے ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں سے وہاں کام کرنیوالے تمام ملازمین کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں اب تک لاہور میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد، جرائم پیشہ عناصر  اور اشتہاری وارداتوں کے بعد فیکٹریوں میں جا کر ملازمت اختیار کر لیتے اور وہیں فیکٹریوں کے اندر ہی ہاسٹل میں رہائش اختیار کر لیتے۔ ذرائع کا کہنا ہے بہت سے ایسے اشتہاری پکڑے گئے تھے جو ایک عرصے سے فیکٹریوں میں ملازمت کے بہانے پناہ لئے ہوئے تھے، اب ملازمین کی رجسٹریشن سے ان کا ڈیٹا پولیس کے پاس موجود ہوگا جس سے جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی سرکوبی آسان ہو سکے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 811843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش