0
Wednesday 21 Aug 2019 13:19

پولیو مخالف عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، وزیر اطلاعات کے پی

پولیو مخالف عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، وزیر اطلاعات کے پی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، جو لوگ پولیو کی مخالفت کرتے ہیں وہ کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے سے ہمارا مستقبل معذور ہو سکتا ہے، پولیو کے قطروں سے محروم بچے معذور ہو جاتے ہیں جو بعد میں والدین پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں پولیو کے کیسز بڑھے تو وزیراعظم اور وزیراعلٰی نے اس کا نوٹس لیا ہے، جو لوگ پولیو کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک دشمنی کر رہے ہیں، ایسے لوگ ہمارے خیر خواہ نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح پیغام دیا کہ جو لوگ پولیو میں رکاوٹ بن رہے ہیں حکومت ان کے خلاف ایکشن لے گی، اس معاملے پر کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، اس اقدام سے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 811851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش