0
Wednesday 21 Aug 2019 13:39

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ  کھلے پیٹرول کی فروخت، ماتمی جلوسوں کے راستوں میں ایل پی جی رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹلوں، سراہوں میں غیر قانونی رہائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہوٹلوں، سراہوں کے مالکان کو رہائشیوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت یکم تا 8 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، تاہم بزرگ اور بچوں کیلئے پابندی نہیں ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر مکمل پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 811856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش