0
Wednesday 21 Aug 2019 17:58

وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف احتساب قوانین رائج ہیں، وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صرف کاروباری افراد اور سول بیورو کریٹس کے حوالے سے ترمیم تجویز کی جو کہ سیاسی طبقے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ سینیٹر رضاربانی کے مطابق صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے، اگر باقی اداروں میں خود احتسابی ہے تو ارکان پارلیمنٹ کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔ رضاربانی کا کہنا تھا کہ حقیقی احتساب تب ہی ممکن ہے جب سب پرایک ہی احتساب قانون لاگو ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 811884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش