0
Wednesday 21 Aug 2019 19:05

وزیراعظم نے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، صوبہ بنانے میں حکومت مخلص نہیں، جمشید دستی

وزیراعظم نے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، صوبہ بنانے میں حکومت مخلص نہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر قومی اسمبلی و سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے مطفرگڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر آسانی سے حل ہونے والا نہیں، حکومت جہاد کا اعلان کرے، کشمیر آزاد ہو جائے گا، مگر ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ جنگ نہ انڈیا جیت سکتا ہے اور نہ پاکستان، ہم مسلمان ہیں، جذبہ ایمانی ہماری فتح کی دلیل ہے، وزیراعظم نے امریکہ کا ایک ناکام دورہ کیا ہے، جس میں کچھ حاصل وصول نہیں ہوسکا، ٹرمپ مسلمانوں اور اسلام کا دشمن ہے، اس سے کوئی امید نہیں لگائی جاسکتی، مسلمانوں نے جذبہ ایمانی کے تحت روس جیسی سپر پاور کو تباہ کر دیا تھا، اب بھی حکومت جہاد کا اعلان کرے، کشمیر آزاد ہو جائے گا، کشمیری عوام پر مودی سرکار نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، وہاں ہمارے مسلمان بھائی اذیت کا شکار ہیں، حکومت نے ابھی تک مسئلہ کشمیر پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کی بدولت کشمیری مسلمانوں پر ظلم بڑھ رہے ہیں اور یہ حکومت کی ناکامی ہے، موجودہ حکومت نااہل ہے، جسے ایک کرپٹ ٹولہ چلا رہا ہے، عمران خان وزارت عظمیٰ کے قابل نہیں، جھوٹ بولتا ہے مگر عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے، جہانگیر ترین ایک مافیا ہے، حکومت کو کرپٹ لوگوں نے گھیر رکھا ہے، صوبہ جنوبی پنجاب کے سوال کے جواب میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، صوبہ بنانے میں حکومت مخلص نہیں، صوبہ بننا ضروری ہے، نام پر کوئی اختلاف نہیں۔
خبر کا کوڈ : 811905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش