QR CodeQR Code

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانیکی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

21 Aug 2019 19:16

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طلباء خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے خدمات جاری رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طلباء خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے خدمات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا مفید شہری کی حیثیت سے معاشرے کا حصہ بنیں۔
 


خبر کا کوڈ: 811906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811906/دینی-مدارس-کو-قومی-دھارے-میں-لانیکی-کوششوں-کے-مثبت-نتائج-نکلیں-گے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org