0
Wednesday 21 Aug 2019 22:16

ٹرمپ کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ایک جال ہے، جنرل (ر) غلام مصطفیٰ

ٹرمپ کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ایک جال ہے، جنرل (ر) غلام مصطفیٰ
اسلام ٹائمز۔ دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ایک جال ہے، میں سمجھتا ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش ایک ٹریپ ہے، مودی کی حمایت کے لیے۔ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان انڈیا کی طرف سے کشمیر پر یکطرفہ اقدام کو ہضم کر لے اور مودی کا کام آسان ہو جائے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مطابق مودی کا اصل منصوبہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو بھی ہضم کرنا ہے اور امریکی صدر اس منصوبے میں معاونت کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے، وہاں مسلمان اور ہندو دونوں بستے ہیں، مگر ان کی آپس میں نہیں بنتی، تاہم میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر میں نے پاکستانی اور بھارتی ہم منصب سے بات کی ہے جبکہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے نریندر مودی سے ملوں گا۔ ہفتے کو فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اُٹھاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 811924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش