0
Wednesday 21 Aug 2019 23:04

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید، ایک زخمی

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ میں پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش