QR CodeQR Code

سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود پارٹی پر مشکل دن ہیں، نثار احمد کھوڑو

21 Aug 2019 23:28

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام دشمن پالیسیوں پر اپوزیشن کی تنقید سے عوام کا توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی انتقام کے تحت اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں بند کروا رہی ہے، چاہے کتنی بھی سختیاں کی جائیں لیکن حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود پارٹی پر مشکل دن ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت و رہنما سختیوں اور مشکلاتوں سے ڈرنے والے نہیں، سختیوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں غریب خواتین میں سلائی مشینیں اور سولر پنکھے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام دشمن پالیسیوں پر اپوزیشن کی تنقید سے عوام کا توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی انتقام کے تحت اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں بند کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کتنی بھی سختیاں کی جائیں لیکن حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام میں بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین سب سے زیادہ سپریم ہے اور آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اس حکومت میں ہمت ہی نہیں ہوتی، اگر وزیراعظم عمران خان میں ہمت ہے تو پھر آئین کے غدار آمر پرویز مشرف کو ملک واپس لاکر ان کے خلاف کاروائی کرکے دکھائے۔


خبر کا کوڈ: 811931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811931/سندھ-میں-حکومت-ہونے-کے-باوجود-پارٹی-پر-مشکل-دن-ہیں-نثار-احمد-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org