QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے عمرکوٹ کا دورہ کرینگے

21 Aug 2019 23:49

عمران خان عمرکوٹ کے نذدیک شیو مہادیو مندر کے نذدیک گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب بھی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سندھ میں بسنے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھرپورجواب دینے کیلئے "31" اگست بروز ہفتہ کو عمرکوٹ کا ایک روزہ دورہ کرینگے اور عمرکوٹ کے نذدیک شیو مہادیو مندر کے نذدیک گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب بھی کرینگے، اس جلسے عام میں ہندوں سمیت پاکستان اور سندھ میں بسنے والی مختلف اقلیتی برادریاں بھرپور شرکت کریں گی۔ وزیراعظم عمران کے جلسہ عام کی بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہے، جلسے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزرا بھی خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 811936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811936/وزیراعظم-عمران-خان-اقلیتی-برادری-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-عمرکوٹ-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org