1
0
Wednesday 21 Aug 2019 23:58

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، علامہ ناظر تقوی

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں پڑی ہیں، تعفن کی وجہ سے شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا عذاب ہوگیا ہے، آپس کی سیاسی لڑائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ کراچی شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، پاکستانی معیشت کی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر کی عوام طرح طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے، یہاں کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جن سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں، اس گھمبیر صورتحال کی اصل وجہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کا نہ اٹھنا اور ہفتوں تک اس کا پڑے رہنا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنا معمول بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 811941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سیدہ زہرا
Pakistan
کچھ اپنی مدد آپ کے تحت بھی کر لینا چاہیئے، گندگی یھیلائی کس نے؟؟، جگہ جگہ پان کی پیک کون پھینکتا ہے، کیا سب کچھ گورنمنٹ پہ ہی چھوڑ دینا چاہیئے؟؟ یا ہمارا اپنا بھی کوئی وظیفہ ہے؟؟؟ سب محلے کی سطح پہ کام کریں۔۔۔اپنا اپنا محلہ صاف رکھیں۔۔۔۔تھوڑا تھوڑا چندہ جمع کرکے ڈسٹ بن لگوائیں، لیکن اس سے پہلے اپنی عوام کو شعور بھی دیں کہ بن یوز کرنے کے لئے ہوتا ہے۔۔۔۔۔ تقوی صاحب تو ملکی سطح کا پلیٹ فارم رکھنے والی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، چاہیں تو بہت کچھ کرسکتے ہیں۔۔۔۔ اسی بہانے ان کی ایکسرسائز بھی ہو جائے گی۔
ہماری پیشکش