0
Wednesday 21 Aug 2019 23:50

دینی سرکاری اور انگریزی اسکولوں میں یکساں نظام لے آئیں گے، شفقت محمود

دینی سرکاری اور انگریزی اسکولوں میں یکساں نظام لے آئیں گے، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لئے یکساں نصاب نافذ کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ایک سال میں وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے 7 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلوایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 3 تعلیمی نظام چل رہے تھے، ہماری جماعت کی کوشش تھی کہ اس تفریق کو ختم کیا جائے۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ مارچ 2020ء تک اول سے پانچویں کلاس کا نظام ایک کر لیں گے، 2021ء تک میٹرک تک کا یکساں نظام بنا لیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ دینی سرکاری اور انگریزی اسکولوں میں یکساں نظام لے آئیں گے، وزارت تعلیم سارے دینی مدارس کو رجسٹرڈ کرے گی، نان رجسٹرڈ مدارس بند کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 811943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش