0
Thursday 22 Aug 2019 09:12

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ایپکا کی مری روڈ پر احتجاجی ریلی

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ایپکا کی مری روڈ پر احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ایپکا راولپنڈی کے زیراہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم، غاصبانہ تسلط کیخلاف اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مری روڈ پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘، بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے اور بھارتی افواج کے انخلا کے مطالبات درج تھے۔ ایپکا کے کارکنوں نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں اور بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر مبشر احمد، مرکزی نائب صدر ظفر علی بلو، شہزاد کیانی، محکمہ تعلیم کے صدر راجہ آفتاب اور راجہ شاہد محمود نے کی۔ ریلی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے رانا مقصود اور عظمت بٹ، سردار ریاض اور ملک نیاز، محکمہ صحت سے راجہ مہربان اور ظفر جنجوعہ، میونسپل کارپوریشن سے نذیر زادہ خان، محکمہ زراعت سے صوفی اقبال اور محکمہ جنگلات سے وحید الزمان کی قیادت میں ایپکا کارکنوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 811951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب