QR CodeQR Code

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ایپکا کی مری روڈ پر احتجاجی ریلی

22 Aug 2019 09:12

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے اور بھارتی افواج کے انخلا کے مطالبات درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایپکا راولپنڈی کے زیراہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم، غاصبانہ تسلط کیخلاف اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مری روڈ پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘، بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے اور بھارتی افواج کے انخلا کے مطالبات درج تھے۔ ایپکا کے کارکنوں نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں اور بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر مبشر احمد، مرکزی نائب صدر ظفر علی بلو، شہزاد کیانی، محکمہ تعلیم کے صدر راجہ آفتاب اور راجہ شاہد محمود نے کی۔ ریلی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے رانا مقصود اور عظمت بٹ، سردار ریاض اور ملک نیاز، محکمہ صحت سے راجہ مہربان اور ظفر جنجوعہ، میونسپل کارپوریشن سے نذیر زادہ خان، محکمہ زراعت سے صوفی اقبال اور محکمہ جنگلات سے وحید الزمان کی قیادت میں ایپکا کارکنوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 811951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811951/کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کیخلاف-ایپکا-کی-مری-روڈ-پر-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org