1
0
Thursday 22 Aug 2019 09:40

کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے، دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں، کچھ  بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کے لیے مزید کچھ نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کو مودی سرکار نے محض اطمینان کے لیے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹوانے کی بات کی۔ وفاقی وزیر خارجہ نے بتایا کہ کہ عمران خان کی 16 اگست کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوئی تھی اور انہیں بتایا کہ یہ بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے مؤقف سے امریکی صدر کو تفصیلی سے آگاہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Waqar muneer
Pakistan
India pe hamla kar dena chahye، Imran Khan ko chahye ke foj ko order Dede
ہماری پیشکش