0
Thursday 22 Aug 2019 09:49

پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے، بھارت نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے، بھارت نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردوں سے جنگ نہیں کر رہا، پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے۔ امریکا افغانستان سے نکلنے کےلئے مذاکرات کر رہا ہے، شدت پسندی کےخلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں۔ عراق میں داعش کے دوبارہ ابھرنے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا سو فیصد خاتمہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی جنگجوؤں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک اپنے جنگجوؤں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کر کے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان شدت پسند گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کر رہے جو غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکا سات ہزار میل دور ہے۔
خبر کا کوڈ : 811960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش