0
Thursday 22 Aug 2019 10:58

شام، ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری، دہشتگردوں کا بڑے پیمانے پر فرار

شام، ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری، دہشتگردوں کا بڑے پیمانے پر فرار
اسلام ٹائمز۔ شامی افواج نے ملک کے شمال مغربی حصے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ بین الاقوامی دہشتگرد ادلب کے اسٹریٹجک شہر خان شیخون کے اپنے ہاتھوں سے نکل جانے کا اعتراف کرنے کے بعد تیزی سے فرار کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔ شامی افواج نے روسی ہوائی فورسز کے ہمراہ ادلب کو بین الاقوامی دہشتگردوں، جن میں جبہۃ النصرہ سرفہرست ہے، کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کلین سویپ آپریشن جاری کر رکھا ہے۔ شامی افواج نے حماہ کے شمالی علاقوں میں "خان شیخون" کے ذیلی رستے اور حلب-دمشق بین الاقوامی شاہراہ سمیت دہشتگردوں کی متعدد امدادی لائنیں کاٹ دی ہیں جبکہ شامی افواج نے "خان شیخون" سے 25 کلومیٹر آگے واقع اسٹریٹجک حیثیت کے حامل شہر "معرہ النعمان" تک مسلسل پیشقدمی کو اپنا پہلا ہدف قرار دے رکھا ہے۔

تداوم جنگ در ادلب و فرار تروریستها
عرب ذرائع کے مطابق حماء کے شمال میں واقع صوبہ ادلب کے کفرزیتا، اللطامیہ، الصیاد، لطمین، اللحایا اور البویضہ نامی علاقوں پر قابض بین الاقوامی دہشتگرد اپنی امدادی لائنیں کٹ جانے کے خوف سے فرار کرچکے ہیں جبکہ شامی افواج تاحال ان علاقوں میں داخل نہیں ہوئیں۔ شامی فوجی امور کے ماہر بریگیڈیئر محمد عیسیٰ کا روسی نیوز ایجنسی "اسپوتنیک" کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ادلب کے آپریشن کے بارے میں یہ کہنا تھا کہ شام کی تمامتر ملکی سرزمین کی آزادی کے بارے میں قطعی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شامی افواج اور اس کے اتحادی ممالک شام کی تمامتر سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کر دینے کے عزم میں مصمم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش