QR CodeQR Code

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، نیول چیف

22 Aug 2019 11:22

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروسز آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروسز آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
نیا ٹریننگ سینٹر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ٹریننگ فراہم کرے گا۔ یہ تربیتی مرکز عصرحاضر سے ہم آہنگ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کی سائٹ کا دورہ کیا، نیول چیف کو بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی، چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 811971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811971/کسی-بھی-جارحیت-کا-منہ-توڑ-جواب-دیں-گے-نیول-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org