QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں 50 ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت موجود ہے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

22 Aug 2019 11:41

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس پروفیسر ساجد میر کی صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور جی بی میں چھوٹے ڈیمز اور ہائیڈرل پاور پراجیکٹس کی فیزیبلٹی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بتایا گیا ہے کہ جی بی واٹر بینک آف پاکستان ہے، اس کا 27 فیصد علاقہ گلیشئرز پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ساجد میر کی صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور جی بی میں چھوٹے ڈیمز اور ہائیڈرل پاور پراجیکٹس کی فیزیبلٹی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جی بی میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے زریعے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور صرف دریائے سندھ پر 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، اس وقت جی بی میں صرف 180 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ سٹیشن کا ہے، ریجنل گرڈ سٹیشن کا پی سی ون جمع کرا دیا گیا ہے جو ایکنک کے پاس ہے، چلاس میں ریجنل گرڈ بنے گا۔ اس موقع پر سنیٹر رحمن ملک نے کہا کہ گرین انرجی کو ترجیح دینے سے ہم خطے کو بجلی فروخت کر سکتے ہیں، پاکستان میں اتنی ہائیڈرل پاور صلاحیت موجود ہے کہ جس سے نہ صرف ملک کی ضرورریات پوری کی جا سکتی ہے بلکہ ہم سے فروخت بھی کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 811978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811978/گلگت-بلتستان-میں-50-ہزار-میگاواٹ-پن-بجلی-پیدا-کرنیکی-صلاحیت-موجود-ہے-قائمہ-کمیٹی-کو-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org