0
Thursday 22 Aug 2019 11:46

چین نے لاپتہ برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی گرفتاری ظاہر کر دی

چین نے لاپتہ برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی گرفتاری ظاہر کر دی
اسلام ٹائمز۔ چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے برطانوی قونصل خانے کے 28 سالہ اہلکار سمن شینگ کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانوی اہلکار چند روز قبل ایک کاروباری ملاقات کے سلسلے میں شین زن گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ملکی سلامتی اور تحفظ سے متعلق ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ سمن چینگ معمول کے مطابق شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گئے تھے اور 10 اگست کو اُن کا آخری میسیج موصول ہوا تھا۔ 10 اگست سے تاحال سمن چینگ کا اہل خانہ سمیت کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد سے ملک کے طول و ارض میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ ایک ہفتے سے مظاہرین نے ایئرپورٹ کو بند کر رکھا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے چین نے سخت فوجی ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش