QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 18 واں دن

22 Aug 2019 12:01

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری کو شہید اور 40 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے کل بڑے احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو اور پابندیوں کو آج 18 روز ہو گئے، لاک ڈاؤن اور ذرائع مواصلات کی بندشیں بدستور جاری ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری کو شہید اور 40 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پابندیوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔ احتجاج روکنے کے لیے اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے کل بڑے احتجاجی مارچ کی کال دے دی۔ کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں مسلسل 18 ویں روز بھی جاری ہیں اور صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 811993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811993/مقبوضہ-کشمیر-کرفیو-کا-18-واں-دن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org