0
Thursday 22 Aug 2019 12:23

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، طبی معائنہ کروایا

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، طبی معائنہ کروایا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رات گئے لاہور پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروایا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں شہباز شریف کی عیادت بھی کریں گے تاہم ان سے  ملاقات کا وقت ابھی طے  نہیں ہو سکا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے لیگی رہنما سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان آج جے یو آئی (ف) کے رہنما کے گھر اظہار تعزیت کیلئے بھی جائیں گے جبکہ آج شام کو مولانا فضل الرحمان لاہور سے کراچی روانہ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب