QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ سے کوئی امید وابستہ نہ کریں، اشرف جلالی

22 Aug 2019 20:56

ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افسوس کہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر ٹرمپ کی زبان سے صرف تشویش کا لفظ نکل سکا ہے۔ مسلمان ملکوں پر تو معمولی سی خلاف ورزی پر اقتصادی پابندیاں لگا دی جاتی ہیں بھارت کو اقتصادی پابندیاں لگا کر کیوں نہیں جھکایا جا سکتا۔ نہ عالمی عدالتِ انصاف میں مسلمانوں کیلئے انصاف ہے اور نہ ہی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کیلئے سلامتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے  امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ سے کوئی امید وابستہ نہ کریں جو امریکہ مسلم ممالک کو نشانہ بنانے کیلئے معمولی بہانے کی تلاش میں رہتا ہے۔ پھر انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کو آڑ بنا کر فضائی حملہ کر دیتا ہے۔ افسوس کہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر ٹرمپ کی زبان سے صرف تشویش کا لفظ نکل سکا ہے۔ مسلمان ملکوں پر تو معمولی سی خلاف ورزی پر اقتصادی پابندیاں لگا دی جاتی ہیں بھارت کو اقتصادی پابندیاں لگا کر کیوں نہیں جھکایا جا سکتا۔ نہ عالمی عدالتِ انصاف میں مسلمانوں کیلئے انصاف ہے اور نہ ہی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کیلئے سلامتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد اسلامی کا راستہ اختیار کریں، مظلوم کشمیری جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ پاکستان فوری طور پر بھارت سے ہر قسم کے تجارتی وسفارتی تعلقات غیر معینہ مدت تک منقطع کر دے۔ پاکستان میں آنے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کا داخلہ بند کر دیا جائے۔ پاکستان بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود میں دوبارہ پابندی لگا دے اور لائن آف کنٹرول کو توڑ دے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے مگر مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایک بار طاقت کا بھرپور استعمال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 812016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812016/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-امریکہ-سے-کوئی-امید-وابستہ-نہ-کریں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org