QR CodeQR Code

اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر ایئرپورٹ پر دم توڑ گیا

22 Aug 2019 12:30

مریض کو ایئرپورٹ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونیوالا شخص مدار خان ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور اپنے عزیز کی میت کراچی سے پشاور لا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے ضلع مہمند کا رہائشی مدار خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 354 کے ذریعے کراچی سے اپنے عزیز کی میت پشاور لے کر آ رہا تھا کہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے دل کا دورہ پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مریض کو ایئرپورٹ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مدار خان ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور اپنے عزیز کی میت کراچی سے پشاور لا رہا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 812017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812017/اپنے-عزیز-کا-جسد-خاکی-پشاور-لانے-والا-مسافر-ایئرپورٹ-پر-دم-توڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org