QR CodeQR Code

کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لئے گئے اداروں کیلئے 91 کروڑ جاری

22 Aug 2019 20:40

اداروں کو چندہ جمع کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اب اداروں کا سسٹم چلانے کیلئے حکومت نے 91 کروڑ روپے جاری کئے ہیں جن سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر معاملات چلائے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے تحویل میں لئے گئے فلاحی اداروں میں دینی مدراس، سکولز اور ڈسپنسریز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لئے گئے اداروں کیلئے 91 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے حکومت نے شدت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کر کے ان کے زیرانتظام چلنے والے فلاحی اداروں کو تحویل میں لے لیا تھا۔ اداروں کو چندہ جمع کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اب اداروں کا سسٹم چلانے کیلئے حکومت نے 91 کروڑ روپے جاری کئے ہیں جن سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر معاملات چلائے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے تحویل میں لئے گئے فلاحی اداروں میں دینی مدراس، سکولز اور ڈسپنسریز بھی شامل ہیں جبکہ حکومت نے جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن کی 100 سے زائد ایمبولینسز بھی قبضے میں لے لی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 812020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812020/کالعدم-تنظیموں-کے-تحویل-میں-لئے-گئے-اداروں-کیلئے-91-کروڑ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org