0
Thursday 22 Aug 2019 12:55

اسلامی مزاحمت کا خوف، اسرائیل نے اپنے ہی سول جہاز کو نشانہ بنا دیا

اسلامی مزاحمت کا خوف، اسرائیل نے اپنے ہی سول جہاز کو نشانہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شام کے اسرائیل کے نزدیکی علاقوں سے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہو جانے کے بعد اب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل پر اسلامی مزاحمت کا اس قدر خوف لاحق ہے کہ وہ ایک عرصے سے مسلسل ریڈ الرٹ کی صورتحال میں ہے، جس کی وجہ سے اب بری طرح بوکھلا چکی ہے، جبکہ اُس کی اینٹی ایئرکرافٹس ہوا میں محض ایک نکتے کے دیکھے جانے پر ہی گھبرا کر فائر کھول دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ روز گولان ہائیٹس پر تعینات اسرائیلی اینٹی ایئر کرافٹس نے ایک چھوٹے سویلین طیارے کو شامی فوج کا ڈرون سمجھتے ہوئے اپنی اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ نیوز ویب سائٹ "ڈرائیو" کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ نے اپنے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گولان ہائیٹس پر اسرائیلی اینٹی ایئرکرافٹس کا نشانہ بننے والا اسرائیلی سویلین جہاز، اٹلی کا تیار کردہ "ٹیکسن ایو" ماڈل کا چھوٹا ہوائی جہاز ہے جبکہ اسرائیلی اینٹی ایئرکرافٹ کی گولیاں اس جہاز کے فیول ٹینک میں جا لگیں لیکن پائلٹ اسے سلامتی سے لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گولان ہائیٹس پر موجود غاصب صیہونی فورسز اسلامی مزاحمت اور شامی افواج کے کسی بھی ممکنہ ہوائی حملے کے خوف سے ایک عرصے سے مسلسل ریڈ الرٹ پوزیشن میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش