QR CodeQR Code

سنگین غداری کیس میں رضا بشیر وکیل دفاع ہوں گے

22 Aug 2019 13:59

دوران سماعت جسٹس طاہر صفدر نے کہا کہ وزارت قانون نے وکیل دفاع کے لیے 14 وکلا کے ناموں پر مشتمل پینل کی فہرست جمع کرائی ہے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ انہیں ناموں پر کوئی اعتراض نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں رضا بشیر وکیل دفاع ہوں گے۔ خصوصی عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، رضا بشیر کے اخراجات کی ذمہ داری وزارت قانون کے سپرد ہوگی۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے سابق صدر پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن اور نیئر حسین پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس طاہر صفدر نے کہا کہ وزارت قانون نے وکیل دفاع کے لیے 14 وکلا کے ناموں پر مشتمل پینل کی فہرست جمع کرائی ہے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ انہیں ناموں پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے رضا بشیر کو وکیل دفاع مقرر کردیا۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکفشن 3 دن میں جاری کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 812041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812041/سنگین-غداری-کیس-میں-رضا-بشیر-وکیل-دفاع-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org