0
Thursday 22 Aug 2019 14:06

پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے رش کے باعث دبئی اور ابوظہبی کے کرائے میں 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، پی آئی اے نے لاہور سے دبئی کا کرایہ 6 ہزار روپے اضافے سے 55 ہزار سے بڑھا کر 61 ہزار روپے کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رش بڑھنے کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے، امسال پی آئی اے کے میڈل ایسٹ کا سب سے زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش