0
Thursday 22 Aug 2019 15:32

محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی لاہور کا اجلاس

محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی لاہور کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی لاہور کا اجلاس سی سی پی او لاہور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور جلوس کے منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ہم آہنگی کا قیام وقت کی ضرورت ہے، محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام کردار ادا کریں۔ سی سی پی او نے کہا کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس میں آنیوالے عزادار چیکنگ کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں سے تعاون کریں، بانیان مجالس پارکنگ کا انتظام مجلس عزاء سے 200 گز دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر تمام مسالک کے علمائے کرام نے سربراہ پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
 
خبر کا کوڈ : 812060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش