0
Thursday 22 Aug 2019 15:48

حکمران عوام کو سچ بتائیں کشمیر کو بیچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

حکمران عوام کو سچ بتائیں کشمیر کو بیچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ اب عوام کو سچ بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگر کو کیسے بچائیں مگر موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے اب سوچتے ہیں کہ مظفر آباد  کو کیسے بچائیں۔ سمن آباد لاہور میں جے یو آئی کے رہنما کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر پر روزانہ کئی جھوٹ بول رہی ہے اور اس جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے مزید جھوٹ بولے جا رہے ہیں، سچ کیوں نہیں بتاتے کہ کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیرکی صورت میں ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ ہمیں فاٹا کی صورت میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے، آگے بہت جغرافیائی صورتحال تبدیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم اب کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اکیلے نہیں جائیں گے، سیاسی جماعتوں کے ورکرز تیار ہیں، حکومت کیخلاف لائحہ عمل اپوزیشن کی اتفاق رائے سے طے کرینگے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 812064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش