0
Thursday 22 Aug 2019 17:00

یورپی دورہ، محمد جواد ظریف کی ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات

یورپی دورہ، محمد جواد ظریف کی ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو آجکل شمالی یورپ کے دورے پر ہیں، گذشتہ روز اپنے یورپی دورے کے تیسرے مقصد "اوسلو" میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے آج صبح ناروے کی وزیراعظم "ایرنا سولبرگ" سے ملاقات کی ہے جبکہ انہوں نے اس ملاقات کے بعد ناروے کے وزیر صنعت "ٹوربیون روی ایساکسن" سے بھی ملاقات کی ہے۔



ناروے کی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے سیاست خارجہ و دفاع کے سربراہ "ہاتفیلدت" کے ساتھ ملاقات، ناروے کے وزیر خارجہ "اینہ ماریہ ایرکسن سورائیدہ" کے ساتھ دن کے کھانے پر ملاقات اور ناروے کے بین الاقوامی امور کے ادارے (NUPI) میں خطاب ایرانی وزیر خارجہ کے ناروے کے 1 روزہ دورے کے پروگرامز میں شامل ہے جبکہ ناروے کے بعد محمد جواد ظریف کا اگلا مقصد فرانس ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ اوسلو میں داخل ہونے کے بعد سیدھا ایرانی سفیر کی اقامت گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ناروے میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
خبر کا کوڈ : 812078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش