0
Thursday 22 Aug 2019 19:00

خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی، مراد سعید

خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سوات موٹروے کو کالام تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاحت کے فروغ اور مسافروں کی سہولت کیلئے ایک اور اہم قدم، وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کر لیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مواصلات نے معاہدے پر دستخط کئے۔ سوات ایکسپریس وے کے انتظامی معاملات این ایچ اے کے سپرد کر دیئے گئے۔ سوات ایکسپریس وے پر روڈ سیفٹی، سفری سہولیات کی نگرانی موٹر وے پولیس کرے گی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ این ایچ اے کی تمام سہولتیں سوات ایکسپریس وے پر دستیاب ہوں گی، فیصلہ سوات کالام جانے والے سیاحوں کی آسانی کیلئے کیا گیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سوات موٹروے کو توسیع دے کر ٹورسٹ زون بنایا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ فیصلے سے ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی۔ مراد سعید نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، مسافروں کے تحفظ کیلئے موٹروے پولیس سے معاہدہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ وزارت مواصلات سوات ایکسپریس وے کو ٹیک اوور کرے گی، سوات موٹروے کو کالام تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ مسافر سوات ایکسپریس وے پر این ایچ اے کی موبائل ایپ استعمال کرسکیں گے، موسم کی صورتحال، سیاحتی مقامات کی پیشگی اطلاع مل سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 812099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش