0
Thursday 22 Aug 2019 20:18

عزاداروں اور لائسنسداروں کی جنرل منیجر سوئی گیس سے ملاقات، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

عزاداروں اور لائسنسداروں کی جنرل منیجر سوئی گیس سے ملاقات، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ جنرل منیجر سوئی گیس ملتان عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے ایام میں یکم محرم سے یوم عاشورہ تک ذرہ برابر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، اسی طرح ماہ محرم اور ماہ صفر المظفرکے دوران بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، تاکہ ان ایام میں نذر و نیاز کی تیاری کے سلسلے میں عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری حضرت امام حسین کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں قدیمی مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا۔ جس میں مبشر نقوی، شاہ زیب حسن، اصغر عباس نقوی، محمد سجاد، صابر حسین و دیگر کے علاوہ سوئی گیس آفیسر رانا محمد افضل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے لائسنسداروں کو ماہ محرم الحرام کے ایام میں نذر و نیاز کی تیاری کے سلسلے میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بارے درپیش مسائل اور تنگ گلیوں میں لگے گیس میٹر اتار کر دوبارہ لگانے بارے آگاہ کیا، جس پر جی ایم سوئی گیس نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، لائسنسدار مسائل کی نشاندہی کریں، تاکہ جن علاقوں میں سوئی گیس بارے اگر کوئی مسائل ہیں تو ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 812105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش