0
Thursday 22 Aug 2019 20:21

کشمیر کے معاملے پر دیر ہوئی تو دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں رہیگا، ثروت اعجاز قادری

کشمیر کے معاملے پر دیر ہوئی تو دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں رہیگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی موجودہ صدی کا فرعون، ظالم و جابر اور انسانیت کا دشمن ہے، جس کے خلاف عالمی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، کشمیر میں معصوم بچے دودھ کیلئے سسک رہے ہیں، غذا ختم ہوگئی، کشمیریوں کو ہر زاویئے سے کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مظلوم کشمیریوں کے تحفظ و خوراک اور بھارتی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں، دعوؤں اور باتوں کا وقت ختم ہوگیا، اب عملی کام کا وقت ہے، اس میں دیر ہوئی تو پھر بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا امن دستہ، انسانی حقوق کی تنظیم اور مبصر وفد کو فوری بھیجا جائے، دیر ہوئی تو دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 812106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش