QR CodeQR Code

نائیجیرین حکومت آیت اللہ زکزکی کو فوری رہا کرے، سبطین سبزواری

22 Aug 2019 21:03

ایس یو سی پنجاب کے صدر نے معروف عالم دین کیساتھ بھارتی حکومت کی بدسلوکی اور علاج معالجے سے انکار کرکے واپس نائجیریا بھیجنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت انسانی ہمدردی اور مہمان نواز سے عاری ہے۔ قید میں موجود مختلف بیماریوں سے دوچار مریض مجاہد عالم دین کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلامی تحریک نائیجیریا کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے معروف عالم دین کیساتھ بھارتی حکومت کی بدسلوکی اور علاج معالجے سے انکار کرکے واپس نائجیریا بھیجنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت انسانی ہمدردی اور مہمان نواز سے عاری ہے۔ قید میں موجود مختلف بیماریوں سے دوچار مریض مجاہد عالم دین کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے۔ جہاں چار سال سے قید عالم دین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی نائجیریا کے مذہبی رہنما ہیں جن کی اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 2015ء میں متعصب فوج نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں افراد کو شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ہیومن رائٹس کی کاوشوں سے مجاہد عالم دین کو عدالتی حکم پر علاج کے سلسلے میں نیو دہلی بھجوایا گیا تھا لیکن یہاں بھارتی حکومت نے جو رویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ زکزاکی کی زندگی کو نائجیریا میں بھی خطرہ تھا اور اب بھی ہے۔ بھارتی حکومت نے جس انداز سے ان کیساتھ بدسلوکی کی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے کچھ لوگوں کو بھی استعمال کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نائیجریا حکومت کے مظالم کا نوٹس لیں اور آیت اللہ زکزاکی، ان کی اہلیہ اور اسلامی تحریک کے کارکنوں اور رہنماوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 812113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812113/نائیجیرین-حکومت-ا-یت-اللہ-زکزکی-کو-فوری-رہا-کرے-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org