0
Thursday 22 Aug 2019 22:10

کمشنر حیدرآباد کی محرم الحرام کنٹی جینسی پلان تیار کرنے کی ہدایت

کمشنر حیدرآباد کی محرم الحرام کنٹی جینسی پلان تیار کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس بار محرم الحرام کے حوالے سے کنٹی جینسی پلان تیار کرتے وقت مون سون کی بارشوں اور فلڈ ایمرجنسی کو بھی مدنظر رکھا جائے، ڈپٹی کمشنرز حیدرآباد ڈویژن میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅ ں سے رابطے میں رہیں، حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، انہوں نے یہ ہدایت شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ، ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ، حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنرحیدرآباد محمد عباس بلوچ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران تلاشی اور دیگر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور جو تعلقہ حساس ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جائے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ انٹلیجنس نیٹ ورک کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے ادارے کو متحرک کیا جائے، جبکہ اسکاﺅٹس اور رضاکاروں کو بھی الرٹ رکھا جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے واسا، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو ہدایات دیں کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات اور گزرگاہوں، امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی اور مناسب روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی بھی کروائی جائے۔ انہوں نے حیسکو حکام کو ہدایت کی کہ مجالس اور خاص کر رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کریں،  جبکہ جہاں مرمت کی ضرورت ہو، وہاں جلد از جلد اسے پورا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ایکسٹرا ٹرانسفارمرز لیکر اپنے پاس رکھے، تاکہ اگر کسی علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہو جائے تو ایمرجنسی میں اس کے بیک اپ کے طور پر حیسکو کے پاس ٹرانسفارمرز موجود ہوں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
خبر کا کوڈ : 812116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب