0
Thursday 22 Aug 2019 22:14

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ ٹل بلاک خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، ذخیرے سے یومیہ ایک کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی، اس کے علاوہ یومیہ ایک ہزار 844 بیرل تیل بھی نکلے گا۔ ذخیرے سے کمرشل پروڈکشن دسمبر 2019ء میں شروع ہوگی، تیل و گیس کا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے دریافت کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا معاملہ اس وقت شروع ہوا، جس وقت عمران خان کو اقتدار سنبھالے کچھ ہی عرصہ گزرا تھا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس موقع پر پیغام بھی چھوڑا گیا کہ قوم دعا کرے، چند ہفتوں میں قوم کو بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔

امریکی کمپنی نے زیر سمندر میں کیکڑا ون میں کھدائی کا کام شروع کیا، جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کیے جا سکے، تاہم بعد میں کمپنی کی جانب سے یہ کہتے ہوئے کھدائی کا عمل روک دیا گیا کہ ابھی تیل اور گیس کی تلاش کے لیے مزید ڈرلنگ کی ضرورت ہے، جس کے لیے مزید ذرائع درکار ہونگے۔ اس کے علاوہ وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا گیا کہ کراچی میں زیرِ سمندر تیل و گیس کی دریافت کے لیے کھدائی کا کام جاری ہے، ان کے بقول، ماہرین ہدف سے محض 200 میٹر دور ہیں اور قوم کو جلد بڑی خوش خبری ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 812117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش