1
0
Thursday 22 Aug 2019 22:27

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہے، آصف اللہ رکھا

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہے، آصف اللہ رکھا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے فیصلہ کے مطابق ہونا چاہیے، بدقسمتی سے ایک صدی ہونے کو ہے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا، اقوام متحدہ اور او آئی سی غفلت کی نیند سونے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔ پی اے ٹی کراچی کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے آصف اللہ رکھا نے کہا کہ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، زبردستی مسلط کرنا قبول نہیں۔

آصف اللہ رکھا نے مطالبہ کیا کہ بھارت فی الفور کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور کشمیر میں جاری انسانیت کے حقوق کی پامالی بند کرے، عالمی طاقتیں بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی کوششوں کو تیز تر کر دے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے، پاکستان ابھی تک مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہے، اتنے دن ہوگئے، لاکھوں مسلمان بھارتی ہٹلر کے ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں، پاکستان سمیت عالمی طاقتیں اندھی بہری اور گونگی ہو چکی ہیں، اس موقع پر اگر پاکستان نے کمزوری دکھائی تو اسکا خمیازہ آنے والے وقتوں میں خوفناک اور تباہ کن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 812118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Europe
bilkul sahi
ہماری پیشکش