0
Thursday 22 Aug 2019 22:38

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دبا بننے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 28 اور 29 اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سسٹم کی شدت سابقہ دونوں سسٹمز سے کم ہے، اس لئے بارشوں کی شدت بھی معتدل ہوگی۔ واضح رہے کہ رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں، تاہم انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ رحمت شہریوں کیلئے زحمت بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 812122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش