0
Thursday 22 Aug 2019 23:17

صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کے مسائل حل کریں، جعفریہ الائنس

صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کے مسائل حل کریں، جعفریہ الائنس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا نے کراچی کے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز حضرات سے تفصیلی گفتگو کی، اُن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر شبر رضا نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی روز باقی ہیں، لیکن آج بھی بارشوں کا گندا پانی اور قربانی پر ذبح کئے گئے جانوروں کی آلائشیں ابھی تک گلیوں میں پڑی ہیں، جس سے شدید تعفن اُٹھ رہا ہے، نمازیوں کو مساجد جانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں میں، امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی اور کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور مسائل حل کرے۔

شبر رضا نے کہا کہ لائٹس کا مناسب انتظام نہیں ہے، گڑھوں کی بھرمار ہے، سڑکوں کی استر کاری کا مسئلہ تاحال برقرار ہے، بدترین صورتحال حکومت کی نااہلی و غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کو مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مجلس عزاء کے وقت کے الیکٹرک بھی عزاداروں کے ساتھ تعاون کرے اور یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک جن مقامات پر مجلس عزاء کے اجتماعات منعقد ہونگے، وہاں پر غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کو فوری طور پر ختم کرے، تاکہ خدا نخواستہ کوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 812129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش