0
Thursday 22 Aug 2019 23:22

گلگت بلتستان میں الیکشن قومی انتخابی قوانین کے تحت کرانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں الیکشن قومی انتخابی قوانین کے تحت کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں عام انتخابات قومی انتخابی قوانین کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی توثیق کیلئے سمری وزارت امور کشمیر کو ارسال کر دی۔ کشمیر افیئرز سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جی بی کے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ وزارت قانون گلگت بلتستان کے مطابق جی بی کے 2020ء کے عام انتخابات قومی انتخابی قوانین کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری کشمیر افیئرز بھیج دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات آئندہ سال ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 812130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب