QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی ترقی صرف قرضے لینے میں ہوئی ہے، راشد ربانی

22 Aug 2019 23:22

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے باتوں کی سیاست کو خیرباد نہیں کیا، تو قوم جلد انہیں گھر کا راستہ دکھائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی ترقی صرف قرضے لینے میں ہوئی ہے، جبکہ اس قرضے کی ادائیگی پر ملک و قوم پر کتنا بوجھ پڑا، اس سے ابھی تک تبدیلی سرکار لاعلم ہے، حکومتی دعوے اور باتیں جھوٹ کے پلندہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں راشد ربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے سبب ملکی قرضوں میں 7600 ارب روپے کا اضافہ، حجم 31800 ارب تک پہنچ گیا ہے، جو کہ گزشتہ ایک سال میں ہوا اور آنے والے دنوں میں جس طرح پی ٹی آئی نے کام نہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے، اس سے مزید ملک و قوم تباہی کا شکار جائے گا، جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں سامنے نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدن سے زیادہ اخراجات کے سبب عام آدمی کی زندگی مسائلستان بن کر رہ گئی ہے اور دال، چاول، چینی اور آٹا سمیت دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے باتوں کی سیاست کو خیرباد نہیں کیا، تو قوم جلد انہیں گھر کا راستہ دکھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 812133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812133/تحریک-انصاف-کی-ترقی-صرف-قرضے-لینے-میں-ہوئی-ہے-راشد-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org